اشتہار

پی ٹی آئی کے 3 ارکان کو قائل کرلیا، ن لیگ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کی وازارت اعلیٰ کے لیے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی ہے ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تین ارکان کو غیرحاضر رہنے پر قائل کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نظریں آزادارکان پرمرکوز ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں 2 آزاد ارکان نے حمایت کا کہا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ن لیگ نے پی ٹی آئی کے5 ارکان کوغیرحاضر رہنے کا مشورہ دیا ہے اور ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 ارکان کو غیرحاضر رہنے پرقائل کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڑ توڑ کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کا انتخاب رن آف الیکشن پر ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کل وزیراعلیٰ کے الیکشن کیلیے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو اراکین اسمبلی کو تحفظ دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کا انتخاب، پی ٹی آئی کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آگیا

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اراکین اسمبلی اپنی مرضی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کو بلا خوف وخطر ووٹ دے سکیں اور سرکاری وکیل عدالتی حکم سے متعلق فریقین کو آگاہ کر کے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر ہارس ٹریڈنگ اور ایم پی ایز کو ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل بروز جمعہ کو کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں