جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جماعتوں نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا صدر عارف علوی سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان ہوں یا عارف علوی فوری طور پر پارٹی اور صدارت سے استعفیٰ دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی واپسی سے متعلق کوئی غور و خوض نہیں کیا گیا، وہ پارٹی کا حصہ نہیں ان کی واپسی ایسا موضوع نہیں کہ اس کیلئے وقت نکالا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں