تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

عالیہ بھٹ پر کرینہ کپور بننے کا الزام لگ گیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے حالیہ بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں جہاں ان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

انسٹا گرام پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں عالیہ بھٹ کسی تقریب میں شرکت کے دوران حاملہ ہونے کے دوران کام کرنے کے تجربے پر گفتگو کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ نے اپنے پسندیدہ پاکستانی گانے کا نام بتا دیا

ویڈیو میں عالیہ بھٹ کہتی ہیں: ’اگر آپ فٹ ہو، صحت مند ہو اور بالکل ٹھیک ہو تو پھر آرام کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کام کرنے سے مجھے سکون ملتا ہے کیوں کہ یہ میرا شوق ہے، کام سے میرا دل اور روح دوبارہ زندہ ہو جاتے ہیں، میں اگر 100 سال کی بھی ہو گئی تو کام کرتی رہوں گی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

عالیہ بھٹ کے اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ پر کرینہ کپور بننے کی کوشش کا الزام لگا رہے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل عالیہ بھٹ نے اپنے بیان میں کہا تھا: ’کرینہ کپور کو اپنی آئیڈیل سمجھتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کو عالیہ بھٹ کی فلم ”ڈارلنگز“ کا شدت سے انتظار

فلمساز کرن جوہر کو ’گاڈ فادر‘ کہنے پر بھی ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔ کچھ صارفین نے عالیہ بھٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کرن جوہر کو اپنا گارڈ فادر کہتی ہیں تو پھر وہ اپنے آپ کو محنتی بھی کہیں گی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کے لیے لکھا: ’آپ کرینہ کپور بننے چھوڑیں اور اپنی پہچان بنائیں‘۔

Comments

- Advertisement -