12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

72 رکنی کابینہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 72 رکنی وفاقی کابینہ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر کی جائے گی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 72 رکنی کابینہ آئین کے آرٹیکل 92 کی کلاز "ون” کی خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے اور سماعت جمعہ کے روز ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے مزید آٹھ معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے بعد کابینہ کی تعدادبڑھ کر 70 تک پہنچ گئی تھی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ معاون خصوصی میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان ،مہر ارشاد احمد خان ،رضا ربانی کھر ، مہیش کمار،فیصل کریم کنڈی،سردار سلیم حیدر،تسنیم احمد قریشی اور محمد علی شاہ باچاشامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام آٹھ نئے معاونین خصوصی کوکوئی قلمدان نہیں دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر عہدہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے گزشتہ روز 8معاونین خصوصی کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں