اشتہار

اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کے بیٹے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد کو گلبرگ میں کافی شاپ سے تحویل میں لیا گیا ہے۔

چوہدری غلام حسین کے بیٹے نے بتایا کہ والد کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے تیس سے چالیس لوگ آئے تھے۔

- Advertisement -

عمر غلام حسین نے بتایا کہ والد صاحب کو کسی پرانے کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے جو کافی پہلے ختم ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2003یا 2004 میں کوئی پراپرٹی کا کیس تھا جس میں والد صاحب نے گواہی دی تھی اس کیس کو بنیاد بنا کر والد کو لے جایا گیا ہے۔

چوہدری غلام حسین کے بیٹے کا کہنا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ والد کو ایف آئی اے آفس لے جایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری غلام حسین ناصرف ایک تجربہ کار صحافی ہیں بلکہ اے آر وائی نیوز کے مقبول ٹاک شو ’دی رپورٹرز کا بھی حصہ ہیں جسے روزانہ لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں۔‘

پروگرام میں چوہدری غلام حسین اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف خاور گھمن کے ساتھ سیاسی پیشرفت اور حالات حاضرہ پر تجزیہ کرتے ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی نیوز پر ’دی رپورٹرز‘ کی آج کی ایپی سوڈ میں بھی شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں