تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلیے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے صوبائی گورنر بلیغ الرحمٰن کی تبدیلی کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی گورنر کے مس کنڈکٹ کے خلاف صدر عارف علوی کو خط لکھیں گے، خط میں وہ گورنر کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کریں گے۔

ساتھ ہی سبطین خان صدر مملکت سے گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست بھی کریں گے۔ گورنر صدر کا نمائندہ ہے آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکنے کی استدعا کی جائے گی۔

ذرائع کا بتایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے صدر مملکت کو آج ہی خط لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اپنا وزیر اعلیٰ پنجاب لانے کے مطالبے سے دستبردار

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر گورنر بلیغ الرحمٰن نے انہیں آج اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے نیا اجلاس طلب کیا جانا ہے۔

دوسری جانب اسپیکر سبطین خان نے اسمبلی کے پہلے سے جاری اجلاس کو جمعہ تک ملتوی کر دیا ہے جس کے بعد قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اجلاس کے اوپر دوسرا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔

Comments

- Advertisement -