تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رجسٹرار سپریم کورٹ کا بھی پی ٹی آئی اراکین سے ملاقات سے انکار

اسلام آباد(رپورٹ: راجا محسن اعجاز)رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اراکین کو چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، پی ٹی آئی اراکین ان سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آنے والے اراکین قومی اسمبلی کی تعداد چھ تھی۔

عامر ڈوگر نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں کی منظوری کے معاملے پر ملنا چاہتے ہیں جب سپریم کورٹ نے اسمبلی واپس جانے کا کہا تو حکومت نے استعفے لے لیے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پرویز الٰہی آج شام کو ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پرویز الٰہی کے ہمراہ لیگل ٹیم کے وکلا بھی ہوں گے، الیکشن کمیشن اقدامات کے خلاف آئینی آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی اور دیگر قانونی آپشنز پر غور ہوگا۔

یہ پڑھیں: تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے اور پی ٹی آئی ارکان کے منظور شدہ استعفے الیکشن کمیشن بھجوا دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن ان استعفوں پر مزید کارروائی کرے گا، ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئے ہیں۔

استعفےمنظور ہونے والے ارکان میں ریاض فتیانہ، سردار طالب حسین، یعقوب شیخ، گذالہ سیفی ، ذوالفقار علی خان، نفیشہ خٹک، ، نیاز احمد، صاحبزادہ محبوب، منزہ حسن، لال چند شامل ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی میں پی ٹی آئی کے گیارہ استعفے منظور کیے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے دو مراحل میں پی ٹی آئی کے 70 استعفی منظور کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -