تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صاحب کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی کے چڑیا گھر میں عام بچوں کا داخلہ بند

کراچی میں عام لوگوں کی تفریح کے لیے بنایا گیا چڑیا گھر بھی پرائیویٹ پارٹی کے لیے مختص کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ نجم شاہ کی بیٹی کی سالگرہ منعقد کی گئی جس کی وجہ سے چڑیا گھر میں عوام کو سیرو تفریح سے روک دیا گیا اور بچوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب مغل گارڈن میں جاری ہے جبکہ املی گلی کو بھی شہریوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے چڑیا گھر کو حصار میں لے رکھا ہے جبکہ فیملیز اور بچے باہر کھڑے انتظار کررہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نجم شاہ کی بیٹی کی سالگرہ کے لییے چڑیا گھر میں تمام چیزوں پر سیکیورٹی تعینات ہے جبکہ اہلکاروں نے زو کو حصار میں لیا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -