تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈ کا آرمی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ ڈالر کا عطیہ

راولپنڈی: دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان نے آرمی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم کی ملاقات ہوئی جس میں سیلاب کی تباہ کاریوں، امدادی کوششوں اور بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور آرمی ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ ڈالر کا عطیہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر شیخ سلطان کا کہنا تھا کہ یو اے ای اور اس کی قیادت مصیبت کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بروقت تعاون پر شیخ سلطان سے اظہارِ تشکر کیا۔ ملاقات میں اقتصادی ترقی سے متعلقہ امور بھی زیر غور آئے۔

شیخ سلطان نے مستقبل میں اپنے ادارے کی سرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا۔ فلڈر یلیف کوششوں کے کیے مزید عطیہ کنندگان کو لانے کی بھی پیشکش کی۔ انہوں نے دورے کے انتظامات کرنے پر فخر عالم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -