تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شمالی وزیرستان، فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی قبائلی عمائدین اور عوام نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں میں خودکش حملہ آور اور سہولت کار شامل تھے جبکہ بیشتر دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔

Comments

- Advertisement -