اشتہار

کراچی: رینجرز اور پولیس کے مقابلے میں ڈاکو مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کے جرائم پیشہ عناصر سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ نشان حیدر چوک کے قریب ملزمان نے واردات کی اور کوکنگ آئل ایجنسی کے مالک سے 17 لاکھ 95 ہزار روپے چھینے تھے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس موقع پر پہنچیں جہاں ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

- Advertisement -

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ڈکیتی میں استعمال تین پستول، 17 لاکھ 95 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں