جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

7.21 ارب روپے کورونا سے متعلق سامان کی خریداری کیلیے ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 7.21 ارب روپےمحکمہ صحت اور کمشنر سکھر کو بھیجے گئے ہیں یہ تمام فنڈز کورونا سےمتعلق سامان کی خریداری پر خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں تمام متعلقہ ممبران نےشرکت کی۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تفتان سے 757 زائرین کل سکھر پہنچ گئےہیں جب کہ لاڑکانہ میں بھی 88 زائرین آرہے ہیں، سندھ حکومت نے 700 ٹیسٹنگ کٹس سکھر اور 82 لاڑکانہ بھیجی ہیں، سکھر سے 180 نمونے کراچی ٹیسٹنگ کیلیے بھیجے گئے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کرونا ریلیف فنڈ ، سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی

سندھ حکومت کے مطابق صوبے بھر میں کل کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد 217 ہوگئی ہے،66کیسزکراچی کے اور باقی کیسز سکھر سے زائرین کے آئےہیں، مقامی افرادسےوائرس منتقلی کےکیسز کی تعداد 40ہوگئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے زائرین کی ہر طرح سے خیال رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مزید اقدامات اوراحتیاطی تدابیر لینے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 7.21 ارب روپےمحکمہ صحت اور کمشنر سکھر کو بھیجے گئے ہیں یہ تمام فنڈز کورونا سےمتعلق سامان کی خریداری پر خرچ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں