پیر, جون 17, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک، 7 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک اور7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ہونے والے آپریشنز کی تفصیلات جاری کردی گئیں، جس کے مطابق سیکیورٹی فورسز  کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پشاورمیں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ آپریشن کےدوران کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید ہوئے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹانک میں آپریشن کےدوران 10 دہشت گرد مارے گئے، خیبر کے علاقے باغ میں سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کیا، اس دوران7دہشت گرد مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکیورٹی اہلکارشہید ہوئے۔

شہدا میں نائیک محمداشفاق بٹ، لانس نائیک سیددانش افکار، سپاہی تیمور ملک ،سپاہی نادر اور سپاہی محمد یاسین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز کیے گئے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

نائیک محمداشفاق بٹ شہید کی عمر 32 سال جبکہ تعلق ضلع کہوٹہ سے ہے، انھوں نے 10سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔

لانس نائیک سید دانش افکار شہید کی عمر 30سال اور تعلق ضلع پونچھ سے ہے ، انھوں نے 6سال تک مادر وطن کے دفاع کیلئےفرائض انجام دیے۔

32 سال کا سپاہی تیمور ملک شہید کا تعلق ضلع لیہ سے ہے، شہید نے 11سال تک دفاع وطن کےفرائض سر انجام دیے جبکہ شہدا میں سب سے کم عمر 22 سالہ سپاہی نادر صغیر شہید ہیں، ضلع باغ کے رہائشی اور 2 سال تک پاک فوج میں خدمات انجام دیں۔

سپاہی محمد یاسین شہید کی عمر23 سال جبکہ تعلق ضلع خوشاب سے ہے ، انھوں نے ڈیڑھ سال پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں