تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

7 اماراتی خواتین بااثر خواتین میں شامل

معروف کاروباری میگزین نے 7 اماراتی خواتین کو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی سب سے بااثر اور کامیاب کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

کاروباری میگزین فوربز کی جاری کردہ فہرست میں 19 ممالک اور 17 شعبوں کی نمائندہ خواتین شامل ہیں۔

فہرست میں 7،7 خواتین کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور مصر سرفہرست ہیں جس کے بعد سعودی عرب، مراکش، کویت اور عمان سے 4،4 خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں 16 اندراجات کے ساتھ سب سے زیادہ نمائندگی بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے شعبے کی ہے اس کے بعد مختلف کارپوریشنز اور خوردہ سیکٹر سے 6،6 خواتین اور ٹیکنالوجی شعبہ سے 5خواتین کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

رواں سال کی فہرست میں 25 فیصد سے زائد خواتین علاقائی دفاتر اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ڈویژنز کی رہنما ہیں جن میں ویزا کی سعیدۃ جعفر، میٹا کی دیریا متراس، کارٹینر کی سوفی ڈونیرو اور میکنزی اینڈ کمپنی کی ریما آسی شامل ہیں۔

فہرست میں 12 نئی آنے والی خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے 8 متحدہ عرب امارات، 2 قطر اور 2 سعودی عرب سے ہیں۔

فہرست میں اماراتی خواتین میں عیسی صالح القرق گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر اور وائس چیئرمین رجا عیسی القرق، فرسٹ ابوظہبی بینک کی گروپ چیف ایگزیکٹو ھنا الرستمانی، سیکیورٹیز اینڈ کموڈٹیز اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو مریم بطی السویدی، اے ڈبلیو الرستماتی گروپ کی منیجنگ ڈٓائریکٹر ھدی الرستماتی، ویزا کی نائب صدر اور جی سی سی گروپ کنٹری منیجر سعیدہ جعفر، شارجہ انٹرپرینیورشپ سینٹر کی چیف ایگزیکٹو نجلا احمد المدفع اور یو اے ای میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی چیف ایگزیکٹو رولا ابومنہ شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -