اشتہار

’گھر کی بیل بجی آبان باہر گیا پھر واپس نہیں آیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں قتل کیے جانے والے 7 سالہ بچے آبان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گھر کی بیل بجی آبان باہر گیا پھر واپس نہیں آیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں 7 سالہ بچے آبان کو نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیا، ملزمان بچے کو زخمی حالت میں کارڈیو اسپتال کے پیچھے پھینک کر فرار ہوئے بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گھر کی بیل بجنے پر آبان باہر گیا تھا اور پھر واپس نہیں آیا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے پولیس ملزمان کو تلاش کرے۔

- Advertisement -

آبان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

مقتول لاپتا ہوا تو والدہ نے بچے کے والد کو فون پر اطلاع دی، لواحقین

لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول آبان لاپتا ہوا تو والدہ نے بچے کے والد کو فون پر اطلاع دی، والد کے برادر نسبتی نے لاش کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجی تو والد اسپتال پہنچے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ آبان دوسری جماعت کا طالب علم تھا اور تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال کے احاطے سے ملا، پولیس

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال کے احاطے سے ملا تھا، اسپتال منتقلی کے دوران آبان راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بچہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کا رہائشی ہے، ڈی ایس پی

ڈی ایس پی سمن آباد کا بتانا ہے کہ بچہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کا ہی رہائشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں، افسران واقعے کو مانیٹر کررہے ہیں، مختلف ٹیمیں بھی کام کررہی ہیں۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ بچے کے والد پرائیویٹ ملازمت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں