20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

’70 سال بعد ایک ایسا حکمران ملا جو عام آدمی کیلئے سوچتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں یہ ملک صرف اشرافیہ کا تھا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور کے مشہور اسپتال میں صحت ہولڈر کا مفت دل کا بائی پاس آپریشن ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسپتال نے صحت کارڈ سے عام آدمی کا مفت دل کا بائی پاس آپریشن کیا، یہ ہے عمران خان جو عام آدمی کو برابر لانے کی کوشش میں ہے۔

- Advertisement -

معاون خصوصی نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال بعد ایک ایسا حکمران مل ہے جو عام آدمی کےلیے سوچتا ہے، وگرنہ پہلے یہ ملک صرف اشرافیہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں