اشتہار

پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاکستان آرمی کی 7 ٹیموں کے علاوہ 10 بین الاقوامی ٹیموں نے بھی حصہ لیا جبکہ مقابلے پبی کے پہاڑی، ناہموار علاقوں میں 7 سے 9 مارچ تک جاری رہے۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مقابلے کے شرکا کو ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ تربیتی مشق کے طور پر یہ مقابلے جوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں کی جسمانی اور جنگی مہارتوں سمی بدلتے حربی کردار ٹیم ورک کو اجاگر کرتے ہیں، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران اوصاف برقرار رکھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں