اشتہار

عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری کے بعد عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ 30 ماچ کو کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل ہوں گے اور اسی دن عمران خان کو حاضری بھی ہوگی، اس دن کیا صورتحال ہوگی وہ الگ بات ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری لگوانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد عدالتی عملہ حاضری کے لیے دستاویز لے کر عمران خان کے پاس پہنچا عمران خان کے وکلا بھی عدالتی کے ساتھ موجود تھا۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بتائیں ایسی صورت حال میں کیا کیا جائے، عمران خان کو گاڑی میں ہی عدالتی حاضری لگانے کی اجازت دی جائے، جس پر سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے گاڑی میں ہی عدالتی حاضری کے دستخط لے لیے جائیں۔

کارکنوں کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس سے باہر نہ جانے پر عمران خان گاڑی میں ہی عدالتی حاضری لگا کر واپس چلے گئے۔

قبل ازیں لاہور اسلام آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ کا کنٹرول پولیس نے سنبھال رکھا تھا اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ پرکام کرنے والے ملازمین کو بھی ہٹا دیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی پابندی کرنا ہوگی، عدالت، احاطہ یا قریب کوئی مسلح شخص موجود نہیں ہوگا، عدالت میں ساتھ جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائےگی۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیےطلب کر رکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں