اشتہار

ن لیگ کا نواز شریف کیخلاف فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن نے نواز شریف کے خلاف فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کے خلاف حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ عمران خان کے خلاف حقائق عوام کے سامنے لائیں، سچ قوم کو بتایا جائے کرداروں کے کرتوت بھی سامنے لائے جائیں۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے مقدمے میں آئین و قانون کی پامالی کو بے نقاب کریں گے، نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی شہادتیں آچکی ہیں ترازو کے پلڑے برابر ہونے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں معیت تباہ عوام غریب ہوئے، عمران خان کا دس نکاتی ایجنڈا نہیں دس جھوٹ بولے ہیں یہ جھوٹ کا ایجنڈا ہے جسے نئے نام سے پھر دہرایا جارہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا اب مستقبل کا سوچنا چاہیے، چار سال میں ملک کیسے تباہ ہوا عوام کو بتایا جائے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ ججز کا اختلافی نوٹ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے، بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی کرپشن کے مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، اس کے خلاف کیسز میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں