تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

تین دن جیل میں گزارے، عمران نذیر نے تلخ قصہ سنا دیا

قومی ٹیم کے سابق اوپنر بیٹر عمران نذیر نے تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا۔

سابق اوپنر عمران نذیر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ پر اپنے بیگ سے پستول نکلی جس کی وجہ سے تین دن جیل میں گزارے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر مجھ سے تین مرتبہ پوچھا گیا بیگ کس کا ہے جس پر میں نے کہا کہ میرا ہے پھر مجھے الگ کردیا گیا بیگ کے اندر اوپر ہی پستول اور گولیاں موجود تھیں۔

عمران نذیر نے کہا کہ شروع میں مجھے لگا کہ یہ کھلونا ہیں لیکن وہ سب اصلی تھا میرے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی تھی اس کے بعد مجھے ہتھکڑی لگی اور تین دن جیل میں رہا پھر پی سی بی بھی اس معاملے میں آگیا تھا۔

سابق اوپنر نے کہا کہ جب آپ کی نیت اچھی ہوتی ہے تو پھر آپ کے ساتھ کبھی برا نہیں ہوسکتا، جیل میں وہ تین دن تیس سال کی طرح لگے۔

عمران نزیر کا کہنا تھا کہ جیل سے واپسی پر کوچز نے سکھایا کہ اس واقعے کو برا خواب سمجھ کر بھول جاؤ اور کرکٹ پر توجہ دو۔

واضح رہے کہ عمران نذیر کے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، اس سے قبل انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے زہر دیا گیا تھا لیکن یہ معلوم نہیں کرسکا کہ یہ کیسے دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -