اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

’مجھے زہر دیا گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق اوپنر عمران نذیر نے حال ہی میں ایک دلچسپ کہانی شیئر کی ہے کہ کس طرح انہیں اپنے کیریئر کے عروج پر زہر دیا گیا تھا۔

1999 سے 2012 کے درمیان پاکستان کے لیے 8 ٹیسٹ اور 79 ون ڈے کھیلنے والے عمران نذیر نے پہلی بار گزشتہ مئی میں اپنی بیماری کے بارے میں انکشاف کیا تھا لیکن اب اس واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

پوڈکاسٹ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میرا حال ہی میں علاج ہوا بشمول ایم آر آئی تو ایک بیان جاری کیا گیا تھا کہ مجھے زہر دیا گیا۔ مرکری یہ ایک سست زہر ہے یہ آپ کے جوڑوں تک پہنچتا ہے اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ 8-10 سال تک میرے تمام جوڑوں کا علاج کیا گیا میرے تمام جوڑ خراب ہوچکے تھے اور اسی وجہ سے میں تقریباً 6-7 سال تک تکلیف میں رہا لیکن اس کے باوجود میں نے خدا سے دعا کی مجھے بستر پر نہ ڈالنا’ اور شکر ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میں گھومتا پھرتا تھا اور جب لوگ پوچھتے تھے تم ٹھیک لگ رہے ہو؟ تو مجھے بہت سے لوگوں پر شک تھا لیکن میں نے کب اور کیا کھایا یہ آج تک نہیں جان سکا کیونکہ زہر فوری رد عمل ظاہر نہیں کرتا آپ کو برسوں سے مارتا ہے میں نے پھر بھی اس کے لیے کبھی برا نہیں چاہا جس نے ایسا کیا، بےشک بچانے والا اس سے بہتر ہے جو مارنا چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں