تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امید ہے سپریم کورٹ سے کل مثبت فیصلہ آجائے گا، سینیٹر اعجاز چوہدری

لاہور: پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ کل سپریم کورٹ سے الیکشن سے متعلق مثبت فیصلہ آجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد باقاعدہ الیکشن مہم شروع ہوگی، الیکشن مہم میں متعدد جلسے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات کو توجہ سے سنیں، ن لیگ والے عمران خان کے خاتمے کی بات کررہے ہیں۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ پہلے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، ہم رانا ثنا اللہ پر پورے ملک میں مقدمات درج کروا رہے ہیں، رانا ثنا کے خلاف ہر ضلع اور تحصیل میں مقدمہ درج کروائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اور خیبرپختونخوامیں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیےکہ ایمرجنسی لگا کر ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے آج دوبارہ سماعت کی۔

بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -