اشتہار

بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آئے گی تو۔۔۔۔۔نجم سیٹھی کا دوٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پہلے بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے پھر پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ پر ہمارا یہی موقف ہے کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہم بھی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اس معاملے کو سیاسی مسئلہ نہ بنائے، حکومت کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اسے مدنظر رکھیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان ورلڈ کپ کے میچز بھارت کھیلے گا، پاکستان اپنے میچز یو اے ای میں بھی کھیل سکتا ہے یا ہوسکتا ہے کہ کوئی دوسرا نیوٹرل وینیو ہو۔

وسیم خان نے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ کے میچز کے لیے بنگلہ دیش بھی نیوٹرل وینیو کے طور پر ہوسکتا ہے کیونکہ یہ بھارت کے قریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے میچز کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آرہی ہے اس کے میچز یو اے ای میں ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں