پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

کراچی میں گھر کی ملکیت پر تنازع، پولیس نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں گھر کی ملکیت کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں گھر کی ملکیت کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا تو ایک فریق نے گھر پر مسلح سیکیورٹی گارڈز تعینات کردیے۔

ذرائع کے مطابق مسلح گارڈز کی موجودگی پر مخالف گروہ اور اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی گارڈز سے ہتھیار چھین لیے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ اہل علاقہ نے چاروں سیکیورٹی گارڈز کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ایک گھر کے دو دعویدار ہیں دونوں کے پاس کاغذات موجود ہیں، تنازع کا باعث بننے والے گھر کو سیل کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں