اشتہار

مہنگی مرغی بیچنے پر جھگڑا، دکاندار کے ہاتھوں گاہک قتل

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک میں مہنگی مرغی بیچنے پر جھگڑے کے دوران دکاندار نے گاہک کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اٹک کے علاقے جنڈ میں مہنگی مرغی بیچنے پر دکاندار اور گاہک کے درمیان جھگڑا ہوا اس دوران طبیش میں آکر دکاندار نے گاہک کی جان لے لی۔

ملزم دکاندار سمیت فرار ہوگیا جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ دکاندار نے بازار سے 120 روپے زائد مانگے تو دونوں کے درمیان تکرار ہوئی، دکاندار نے چھری مار کر گاہک کو قتل کیا اور اس کے باپ کو بھی دھکے دیتا رہا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ قتل کے واقعے کا مقدمہ دو سگے بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم جائے واردات سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں