اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں بتایا جس سے وہ خوش ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کا بھی ذکر کیا، اس سے پہلے بھی کمشنر راولپنڈی نے ایسی بات کہی تھی جو ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو آج روکا گیا ان کی ملاقات نہیں ہوئی، ہائی کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کو رہنمائی دی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا معاملہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، انتظار پنجوتھہ کا نام پہلے نکالا گیا اب شیر افضل کا نام نکالا گیا، تنظیمی معاملات کو شعیب شاہین کے ساتھ مل کر دیکھیں گے۔

ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ امریکی سفیر کی ملاقات کو مثبت دیکھتا ہوں، ہمارا امریکا کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے، پی اے سی سمیت قانونی معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے بات ہوگی۔

قبل ازیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے ان کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچ تھیں جہاں ان کے ہمراہ شعیب شاہین، انتظار حیدر پنجوتھہ اور سلمان اکرم راجہ بھی موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں