تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آئی سی سی بھی سٹہ باز کمپنیوں کے دباؤ میں آگئی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی سٹہ باز کمپنیوں کے دباؤ میں آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی باہمی سیریز میں کھلاڑیوں کی شرٹس پر سٹہ بازی کرنے والی کمپنیوں کے لوگو لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

ورلڈ کپ میں سٹہ بازی کمپنیوں کے لوگو لگانے کی ممانعت ہوگی۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ متنازع ہے اور اس سے کھیل کو نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ بورڈ کا کہنا تھا کہ میک کلم سے بات چیت جاری ہے اور انہیں قواعد کی پابندی کرنا ہوگی۔ میک کلم بھارتی ویب سائٹ بیٹ 22 کے اشتہار میں شائیقن کو آئی پی ایل پر سٹہ کھیلنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

میک کلم کو پچھلے سال انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقررکیا تھا جب سے انگلینڈ نے بارہ میں سے دس ٹیسٹ جیتے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے انسداد بدعنوانی کوڈز کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کو میچوں میں سٹہ بازی میں حصہ لینے یا اس کی حوصلہ افزائی کرنے سے منع کرتے ہیں۔

ای سی بی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور قبرص میں قائم بیٹنگ کمپنی 22 بیٹ کے ساتھ اس کے تعلقات کے بارے میں برینڈن کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -