اشتہار

پنجاب الیکشن، انتخابی نشان الاٹ کرنے کی تاریخ میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب الیکشن پروگرام پر نظرثانی کردی ہے جس کے مطابق امیدواروں کو 20 تا 26 اپریل تک انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ تاریخوں میں عید کی چھٹیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ پنجاب بھر میں عام انتخابات 14 مئی کو ہی ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق انتخابی امیدواروں کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا وقت بھی رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصلے سے متعلق صوبائی الیکشن کمشنراور تمام ریٹرننگ افسران کو مطلع کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کو مذکورہ وقت تک پارٹی ٹکٹ فراہمی یقینی بنائیں۔

اعلامیہ میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا انتخابی نشان ریٹرننگ افسرسے جاری کروائیں، نشانات کی الاٹمنٹ کا عمل شیڈول کے مطابق آج مکمل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں