اشتہار

ن لیگ کے دو وفاقی وزرا ایوان میں لڑ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ن لیگ کے دو وفاقی وزرا ایوان میں لڑ پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ن لیگی وزرا مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطی کے درمیان تلخ کلامی اور گالم کلوچ ہوئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، قمر زمان کائرہ اور آغا رفیع اللہ نے اس دوران بیچ بچاؤ کروایا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ تلخ کلامی جاوید لطیف کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، بلاول بھٹو سمیت دیگر ارکان نے خطاب کیا تھا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم اپنی جگہ ہے لیکن آئین سے انحراف کرکے پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز جاری نہیں کرسکتے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل نہ کی جاتیں تو اتنی خرابی پیدا نہ ہوتی اور ملک میں ایک ساتھ انتخابات ہوتے، اسمبلیوں کی تحلیل ملک میں افرا تفری پھیلانے کی کوشش تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 47.4 ارب انتخابات پر اور دیگر اخراجات 14 ارب کے ہوں گے، ای سی کے مطابق عام انتخابات پر مجموعی طور پر 61 ارب سے زائد اخراجات آئیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں