اشتہار

نگراں حکومت ہٹانے کیلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب نگراں حکومت ہٹانے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت اپنی 90 روزہ آئینی مدت مکمل کرچکی ہے، آئینی مدت کے خاتمے کے بعد نگراں حکومت کی قانونی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے پنجاب میں متبادل انتظامات کرنے کے لیے رجوع کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سبطین خان نے کہا کہ 22 اپریل کو پنجاب نگراں حکومت کی تین ماہ کے لیے دی گئی آئینی مدت ختم ہوچکی ہے۔

اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھاکہ پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن ہونے کی صورت میں اسمبلی بحال کرنے کی پٹیشن دائر نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن الیکشن کچھ ماہ بعد کرانے کا فیصلہ آیا تو پٹیشن دائر کی جائے گی، الیکشن کچھ ماہ بعد ہوں تو نگران حکومت رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، عوام کی منتخب کردہ ہی حکومت کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ پٹیشن میری اور اسپیکر کے پی کے مشتاق غنی کی جانب سے تیارکی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں