اشتہار

نگراں حکومت غیرآئینی، ریلی میں اپنا آئینی حق مانگیں گے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت غیرآئینی ہے ریلی میں اپنا آئینی حق مانگیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل دن ایک بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ جائیں گے، پاکستانیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ریلی میں شرکت کریں میں خود ریلی کی قیادت کروں گا میرے ساتھ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے شروع ہونے والی ریلی کو شاہ محمود اور اسد عمر لیڈ کریں گے، خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک سمیت عہدیداران ریلی کی قیادت کریں گے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کو تینوں ریلیوں میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، ہمارے اوپر وہ نگران حکومت بٹھائی گئی جس نے الیکشن کے سوا تمام کام کیے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یہ لوگ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں اور بھاگ رہے ہیں، پوری قوم سپریم کورٹ اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں انہوں نے ہیلتھ کارڈ بند کردیے جس کی وجہ سے دیہاتوں میں اسپتال بن رہے تھے، پرائیویٹ سیکٹر دیہاتوں میں اسپتال بنا رہا تھا، پناہ گاہیں بند ہونے سے مزدوروں کا خرچہ بڑھے گا۔

عمران خان نے کہا کہ میرا مقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، ہم ہیلتھ کارڈ کے ساتھ ایجوکیشن کارڈ لے کر آئیں گے، ایجوکیشن کارڈ سے غریب کا بچہ اچھے اسکول میں تعلیم حاصل کرسکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں