تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اگر حالات ایسے رہے تو ایمرجنسی ایک آئینی آپشن ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو ایمرجنسی ایک آئینی آپشن ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق اقدام لے سکتے ہیں، تسلی رکھیں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال سے نکلنے کا حل ایک ہی دن الیکشن ہے۔

عمران خان کی رہائی کے حکم پر خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ سے سوال پوچھنے کی جسارت نہیں کرسکتا لیکن نواز شریف، کارکن عدلیہ کے حسن سلوک سے کیوں محروم رہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عدالتیں آرڈر کرتی ہیں خواہشات کا اظہار نہیں کرتیں، شہباز شریف جب جاتے ہیں تو آشیانہ کیس میں پکڑ لیتے ہیں، ہم نے تو حراست میں 90 روز گزارے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو مبارک باد دیتا ہوں دو راتوں میں ٹانگ میں شفا ملی، انہیں حراست میں ملی سہولتوں کا پوچھا جارہا ہے، جب میں گرفتار ہوا تھا تو دو کمبل دے کر زمین پر لیٹا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں پرتشدد واقعات کا معلوم نہیں، انہوں نے گرفتاری سے پہلے ویڈیو میسج میں لوگوں کو اکسایا، کور کمانڈر ہاؤس شہدا کی یادگاروں کو آگ لگائی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کوریڈور میں آج وہیل چیئر کی ضرورت نہیں پڑی، سرکاری اور ان کی ذاتی میڈیکل رپورٹس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ہدایت کررہے تھے کہ کہاں جانا ہے، خواتین رہنماؤں نے جو زبان استعمال کی سب نے سنی، ہدایت دی جارہی تھیں کہ کس جگہ جانا اور کہاں جانا ہے اہم عمارتوں پر حملہ ہوا، پی ٹی آئی نے نئی بات نہیں کی 2014 میں بھی ایسا ہوا، تحریک انصاف دہشت گرد تنظیم کی طرح تسلسل سے ایسا کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -