تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہ محمود قریشی کو رہائی کیوں نہ مل سکی؟

اسلام آباد: تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی کے لیے تحریری احکامات جاری نہ ہوسکے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک نے بیان حلفی جمع کرانے کی استدعا کی تو عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بیان حلفی دیں کہ آئندہ اس قسم کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔

گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کی جانب سے عدالت میں بیان حلفی جمع نہیں کرائی جا سکی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی کلیئر الفاظ میں بیان حلفی دینے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور بیان حلفی جمع نہ ہونے کی وجہ سے عدالت کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہ ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -