ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’لوگ ہر مسئلے کی تلاش کا حل حکومت پر ڈال دیتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ ہم ہر مسئلے کی تلاش کا حل حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق کا مقصد عوام کو خوشحال رکھنا ہے، فرد کی خوشی خاندان کی خوشی میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں، بچے کی صحت اور بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، مسلم ممالک ایران اور بنگلہ دیش آبادی پر کنٹرول کرسکتے ہیں ہم کیوں نہیں۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے تعلیم کا ہونا لازمی ہے۔

عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم ہر مسئلے کی تلاش کا حل حکومت کے سر پر ڈال دیتے ہیں، یہ معاملہ ریاست پر نہیں چھوڑا جاسکتا کیونکہ ان کو اور بھی کئی کام ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے سب کو حصہ ڈالنا ہوگا، جب پاکستان بنا ہمارے پاس پیسے نہیں تھے، ہمیں پہلا اقدام اٹھاتے ہوئے سادگی اپنانا ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو معاشرے کے بارے میں نئی ضرورتوں، آئیڈیاز کا علم ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ 1947 میں پاکستان کے پاس وسائل نہیں تھے، آزادی کے فوری بعد پاکستان کو پرائیویٹ شہریوں نے فنڈنگ کی، پرائیویٹ فنڈنگ کے چار سال بعد جرمنی کو بھی قرض دیا لیکن آج کل ہم اپنے انفرادی فائدے کو دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند دہائیوں پہلے ہم اپنے معاشرے اور رشتے داروں کی بہتری کا بھی سوچتے تھے، ایران، بنگلہ دیش نے آبادی کو کیسے کنٹرول کیا یہ کیس اسٹدی کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں