ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی، جناح اسپتال کے سیکیورٹی گارڈز موٹر سائیکل چور نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے جناح اسپتال کے سیکیورٹی گارڈز کا موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹیلیجنس بنیاد پر صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جناح اسپتال کی سیکیورٹی پر تعینات تین سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار سیکیورٹی گارڈز سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہیں۔

- Advertisement -

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار تینوں سیکیورٹی گارڈز کا تعلق ایک ہی سیکیورٹی کمپنی سے ہے، ملزمان اسپتال پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محمد جبران، غلام رسول اور رب نواز شامل ہیں جبکہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کراچی میں ٹیپو سلطان پولیس نے پچاس لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں نجی کمپنی کا مالک بینک سے پچاس لاکھ روپے لے کر اپنے دفتر پہنچا ہی تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر مسلح ملزمان پہنچ گئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس نے مذکورہ بینک کے سیکیورٹی گارڈز، جائے واردات پر موجود دیگر افراد ، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ٹیکنیکل شواہد کی بنیاد پر تفتیش کی تو واردات میں بینک کا سیکیورٹی گارڈ خار خان ملوث نکلا جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں