ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارتی صحافی نے پاکستان کو بھارت سے بہتر ٹیم قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کو بھارت سے بہتر ٹیم قرار دے دیا۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پڑوسیوں کی ٹیم مکمل نظر آتی ہے، ہم ہر چیز مذاق میں لیتے ہیں جو بھارت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر کو ہونے والا پاکستان اور سری لنکا کا میچ 11 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے جبکہ 15 اکتوبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ بھی 14 اکتوبر کو ہوگا۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلیوں کا اعلان آئندہ دو سے تین روز میں کردیا جائے گا۔

دوسری جانب بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ دو سے تین ممبرز ممالک نے ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی ہے، شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔

جے شاہ نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ پاک بھارت میچ کا وینیو احمد آباد ہی رہے گا جبکہ تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ آئندہ دو سے تین روز میں کر دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں