جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ہماری کوشش ہے صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کریں، نگراں وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کریں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے چند اراکین کے ساتھ مزار قائد پر حاضری کا موقع ملا، نگراں حکومت آئین کے مطابق محدود وقت کے لیے آئی ہے اور اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم صاف و شفاف الیکشن کرانے کی کوشش کریں گے جو سب کو قابل قبول ہوں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے، ہر شہری کو بنیادی حقوق فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل نگراں وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں وزیراعظم کراچی میں سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے، وہ گورنر ہاؤس میں کاروباری برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔

نگراں وزیراعظم گورنر سندھ سے بھی ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ ان سے ایم کیو ایم وفد فاروق ستار کی قیادت میں ملاقات کرے گا جس میں آئندہ انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں