ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نواز شریف ملک کو مہنگائی، مشکلات سے نکالیں گے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک کو مہنگائی، مشکلات سے نکالیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت جاتی امرا میں اجلاس ہوا جس میں رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، سعد رفیق، مریم اورنگزیب ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے معاملات زیر غور آگئے۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا، نواز شریف ملک کو مہنگائی، مشکلات سے نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ حکومت میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی امید نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں، ان کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں