تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

مچھلی نے مچھیرے کو لکھ پتی بنا دیا

بھارت میں مچھیروں کے ہاتھ ایک دیوہیکل تیلیا بھولا مچھلی لگ گئی جس کی لمبائی تقریباً 7 فٹ اور وزن 75 کلو گرام تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے 24 پرگنہ میں پانچ ماہی گیروں کی ایک ٹیم سندرین کی ندیوں میں ماہی گیری میں مصروف تھی کہ ان کے ہاتھ اچانک دیوہیکل تیلیا بھولا مچھلی لگ گئی۔

تیلیا بھولا مچھلی کی لمبائی تقریباً 7 فٹ اور وزن تقریباً 75 کلو گرام بتایا گیا ہے۔

دیوہیکل مچھلی کو ساحل پر لانے کے لیے ماہی گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مچھلی پکڑنے کے بعد اسے ہول سیل مارکیٹ میں لے جایا گیا جہاں اس کی قیمت یتزی سے بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق تیلیا بھولا مچھلی 49 ہزار 300 روپے فی کلو کے حساب سے 36 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔

مچھلی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ پیٹ میں کچھ قیمتی وسائل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اتنی مہنگی ہوجاتی ہے، وسائل کو مختلف اقسام کی ادویات اور دیگر اشیا بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

برمن نامی ماہی گیر نے بتایا کہ وہ برسوں سے مچھلیاں پکڑ رہے ہیں اور ہر سال تیلیا بھولا مچھلی پکڑنے جاتے ہیں تاہم اس نے اتنی بڑی مچھلی پکڑنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔

Comments