20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی کی واردات کی تفیش کیلیے آئی پولیس بھی چور نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے درخشاں میں گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی تفتیش کیلیے آئی پولیس بھی چور نکلی۔

متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ تھانہ پولیس نے تفتیش کے نام پر 10 لاکھ روپے سے زائد رقم غائب کر دی، لفافے میں 2 ہزار پاؤنڈ اور 3 لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود تھی۔

’پولیس کی فارنزک ٹیم آئی تو لفافے میں ایک ہزار روپے موجود تھے۔ گھر میں چوری کا مقدمہ درج ہوگیا لیکن پولیس کی چوری کا نہیں ہو رہا۔ پولیس کہہ رہی ہے کہ ہمارے خلاف چوری کی درخواست واپس لیں۔‘

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ میرے گھر میں 8 تولہ سونا اور لاکھوں روپے کی رقم چوری ہوئی، پولیس گھر تفتیش کیلیے پہنچی تو بیٹے کو بھی کمرے میں جانے نہیں دیا گیا، پولیس نے کہا کہ کوئی اندر نہ آئے ہمیں تفتیش کرنے دیں، پولیس نے دوران کارروائی 2 ہزار پاؤنڈ اور لاکھوں روپے چوری کر لیے۔

ادھر پولیس حکام نے اپنے بیان میں خاتون کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون اپنے بیانات بدل رہی ہے، خاتون نے کہا تھا کہ بیٹا پولیس اہلکاروں کو شناخت کر سکتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بیٹے کو تھانے اور وہاں کارروائی کے دوران موجود تمام اہلکاروں کو دکھایا گیا لیکن وہ شناخت نہ کر سکا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں