تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چاپان: شدید گرمی کی لہر نے قیامت ڈھا دی، 65 افراد ہلاک

ٹوکیو: جاپان میں قیامت خیز گرمی کی لہر نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں، ایک ہفتے کے دوران 65 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں ان دنوں گرمی کی غیر معمولی لہر نے عوام کی زندگیاں مشکلات میں ڈال دیں، ایک ہفتے کے دوران 65 ہلاکتیں ہوچکیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکام نے اس ریکارڈ گرمی کو ’قدرتی آفت‘ قرار دیا ہے، جب کہ مجموعی طور پر ساڑھے بائیسں ہزار سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرنا پڑا ہے۔

جاپان کے فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ادارے کے مطابق سن 2008 کے بعد سے ایک ہفتے میں جاپان کو اس انداز سے گرمی کی لہر اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کا اس طرح کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔


جاپان میں طوفانی بارشوں نےتباہی مچادی‘ 60 سے زائد افراد ہلاک


ادارے کا کہنا ہے کہ جولائی کے آغاز سے اب تک گرمی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 80 ہو چکی ہے، لوگوں کو بھرپور انداز میں ریسکیو کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب حکام کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں اور گرمی سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

خیال رہے کہ حالیہ موسم گرما میں ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اس صورتحال میں طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -