اشتہار

کراچی، سہراب گوٹھ پر غیرملکی شہری کے اغوا کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ بس اڈے پر پولیس نے غیرملکی شہری کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ بس اڈے کے قریب پولیس نے غیرملکی شہری کو بازیاب کرواکر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان غیرملکی شہری کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جارہے تھے، ملزمان کس مقصد کے لیے شہری کو اغوا کرنا چاہتے تھے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے گاڑی سمیت اغوا ہونے والا نوجوان گھر پہنچ گیا تھا، 19 سالہ مجتبیٰ کو گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا۔

ورثا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ رات 3 بجےنوجوان گھر پہنچا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کےاغوا اوربازیابی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، مغوی نوجوان اوراہل خانہ کا بیان بھی ریکارڈ کیاجائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نوجوان کو اغوا کرنے والے ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں