ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا کا جنون، بہن نے بہن کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

سرائے عالمگیر میں سوشل میڈیا کے جنون میں بہن نے بہن کی جان لے لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرائے عالمگیر میں دو بہنوں میں ویڈیو بناتے ہوئے تکرار ہوگئی جس کے نتیجے میں صبا افضل نے فائرنگ کرکے بہن ماریہ افضل کو قتل کردیا۔

تھانہ صدر میں بھائی کی مدعیت میں بہن صبا افضل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

- Advertisement -

صبا افضل کی عمر 14 سال ہے اور وہ کریالہ کی رہائشی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شیخوپورہ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا جہاں سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے تین نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی 3 نوجوان موٹرسائیکل پر ویڈیو بنا رہے تھے اس دوران ان کی کار سے ٹکر ہوگئی۔

موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار انس، رضوان اور مبین جاں بحق ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں