تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

سات کلو وزنی بچے کی پیدائش

ہنوئی: ایشیاء کے جنوبی ملک ویتنام میں 7 کلوگرام کے بچے کی پیدائش ہوئی جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویتنام سے تعلق رکھنے والی خاتون کے گھر ایشیاء کے وزنی ترین بچے کی پیدائش ہوئی، بیٹے کا وزن سُن کر والدین اور رشتے دار حیران رہ گئے تاہم جب اس بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو صارفین نے اسے مذاق قرار دیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے کا وزن 7.1 کلو گرام یعنی 15.7 پونڈ ہے اور ماں اور بچے کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد دونوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب انہیں ڈاکٹرز نے بچے کو گود میں لاکر دیا اور اُس کے وزن کا بتایا تو کسی کو یقین نہیں آیا کیونکہ 7 کلو کے بچے کی پیدائش ناقابل فہم ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچے کی پیدائش 16 اکتوبر کو  نارمل ڈلیوری سے ہوئی، جب ماں کو بچے کے وزن سے متعلق بتایا گیا تو وہ خود بھی حیران رہ گئی۔

بچے کے والد قوان کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھاکہ بچے کا وزن اتنا زیادہ ہوگا اس لیے انہوں نے کپڑوں کی تیاری میں کوئی خصوصی انتظامات نہیں کیے تاہم اب اُس کے لیے نئے ملبوسات تیار کیے جارہے ہیں۔

قوان کا کہنا ہے کہ اُن کے بچے کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور وہ اب اپنی ماں کے پاس موجود ہے، ہم  پیدائش پر نہ صرف خوش ہیں بلکہ اس کا نام ٹران ٹائن قوک رکھنے کا سوچ لیا ہے۔

واضح رہے کہ قوان کے گھر 2013 میں بھی بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا وزن 4 کلو گرام تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -