تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فلپائن میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 8 افراد ہلاک، 60 زخمی

منیلا: فلپائن کے صوبے بتانیس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے صوبے بتانیس کے دو جزیروں میں زلزلے نے تباہی مچادی، 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 60 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے تاریخی چرچ اور متعد مکانات تباہ ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ دونوں جزیروں میں آنے والے زلزلے کے درمیان ایک گھنٹے کا وقفہ تھا۔

اس سے قبل رواں سال 23 اپریل کو فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔ زلزلے کی وجہ سے دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع پامپانگا صوبے کے بعض علاقوں میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ 6.1 شدت کے زلزلے کا مرکز منیلا سے 60 کلومیٹر دور زمین میں 40 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر2018 کو فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز فلپائن سے 84 کلومیٹر جنوب مشرق میں 59 کلو میٹر زیرزمین تھا۔

واضح رہے کہ فلپائن کا علاقہ کراہ ارض میں اُس مقام پر واقع ہیں جہاں دنیا بھر میں آنے والے 90 فیصد زلزلوں کا مرکز پایا جاتا ہے، امریکی سائنسدانوں کے مطابق 1990 سے 2016 آنے والے تمام بڑے زلزلوں کا مرکز یہی بیلٹ تھا۔

Comments

- Advertisement -