منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

آٹھ سالہ بھائی کی گود میں چھوٹے بھائی کی لاش، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں 8 سالہ بچہ اپنے چھوٹے بھائی کی لاش گود میں لے کر کئی گھنٹوں تک اسپتال کے باہر بیٹھا رہا لیکن لاش اٹھانے کیلئے ایمبولینس نہ ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں محکمہ صحت کی سفاکانہ بے حسی اور نااہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ریاست مدھیہ پردیش میں ایک چھوٹا بچہ اپنے بھائی کی لاش لیے بے حسی کا تصویر بنا بیٹھا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر نے صارفین کو بھی آبدیدہ کردیا، بھارت میں سوشل میڈیا صارفین دو بھائیوں کی ایک درد ناک تصویر پر اظہار افسوس کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق پوجا رام اپنے دوسالہ بیٹے کو ایک مقامی ہسپتال سے ایمبولینس پر مورینا ڈسٹرکٹ ہسپتال لے کر آئے تھے۔

بیٹ میں پانی جمع ہونے اور سوجن کی تکلیف کا شکار راجا دوراج علاج جان کی بازی ہار گیا تھا لیکن وہ ایمبولینس جو اسے یہاں تک لے کر آئی تھی وہ واپس جا چکی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا اسپتال کے باہر ایک بچہ اپنے دو سالہ بھائی کی لاش گود میں لیے بیٹھا ہے اور والد ایمبولینس ڈھونڈ رہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریاستی انتظامیہ کو ہوش آیا اور وزیر داخلہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیتے ہوئے سرجن ڈاکٹر کو عہدے سے معطل کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی وجہ انیمیا اور دیگر بیماریاں بتائی، جس کے بعد والد کو لاش لے جانے کا حکم دیا تاہم اسے لاش گھر لے جانے کے لیے کئی گھنٹوں تک کوئی ایمبولینس نہ ملی، بآالاخر پولیس کی گاڑی میں بھارتی شہری اپنے بچے کی لاش لیکر گھر پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں