تازہ ترین

بوکوحرام نےاغوا کی گئی82طالبات کو رہاکردیا

کانو:نائجیرین حکام کاکہناہےکہ شدت پسند گروہ بوکوحرام نے تین سال قبل اغوا کی گئی 276طالبات میں سے82کورہاکردیا۔

تفصیلات کےمطابق اغوا کی گئی82 طالبات کی رہائی نائجیرین حکومت اور بوکوحرام کےدرمیان مذاکرات کےبعد ممکن ہوئی۔

نائجیرین حکام کےمطابق 82 طالبات نائجیریا کی فوج کی تحویل میں ہیں اور انہیں کیمرون کی سرحد کے پاس ایک دور دراز علاقے سےبانکی کےفوجی اڈے پرلایا گيا ہے۔

خیال رہے کہ تین سال قبل اغوا کی جانے والی ان ڈھائی سو سے زائد اغوا شدہ لڑکیوں میں سے اب تک 100 کے قریب طالبات کی رہائی ممکن ہوئی ہے۔

یاد رہےکہ گذشتہ ماہ صدر محمدو بوہاری نے کہا تھا کہ حکومت مقامی انٹیلی جنس کے ذریعے دیگر لڑکیوں اور لاپتہ افراد کو بعیر کسی نقصان کے رہا کرنے کے لیے مستقل مذاکرات کر رہی ہے۔


بوکوحرام نے4ساتھیوں کےبدلے21مغوی لڑکیوں کورہاکردیا


واضح رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام سے طویل مذاکرات ہوئےتھےجس میں سوئس حکومت نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔مذاکرات کے نتیجے میں بوکوحرام نے21 لڑکیوں کو رہا کردیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -