اشتہار

امریکا میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 9 اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست کینٹکی میں دو فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے حادثے میں 9 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ بدھ کی رات 10 بجے پیش آیا جب ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھے۔

ترجمان کے مطابق دو HH60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

- Advertisement -

کینٹکی کے گورنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ المناک واقعے میں ہلاک فوجیوں کے اہل خانہ کی مدد کے لیے کا جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں ہیلی کاپٹر میں کتنے فوجی سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں