اشتہار

دنیا بھر میں انسانیت جگانے کے بعد ننھے فرشتہ ابدی نیند سوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی زندگی پانے کیلئے نکلا ننھا شہزادہ بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا، دنیا بھر میں انسانیت جگانے کے بعد ننھا فرشتہ ابدی نیند سوگیا۔

تین سالہ ایلان کو آہوں اور سسکیوں میں سپر دخاک کردیا گیا، ترکی کی ساحل سے ملی ایلان کی لاش نے دنیا بھر کے لوگوں کو جنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، ننھا شہزادہ شام کی مخدوش صورتحال سے تنگ آکر اہل خانہ کے ساتھ نئی زندگی کی تلاش میں یونان جارہا تھا کہ کشتی الٹنے سے سمندر نے اسے، اس کی ماں اور پانچ سالہ بھائی کو نگل لیا۔

- Advertisement -

ایلان کی تدفین شام کے علاقے کوبانی میں کی گئی ۔ جہاں اس کی والدہ اور بھائی کو بھی دفنایا گیا ۔

اس موقع پر ایلان کے والد کا کہنا تھا پناہ گزینوں کی مدد یورپ نہیں عربوں کو کرنی چاہیے، ایلان جاتے جاتے اقوام عالم کو جگا گیا اور لاکھوں مہاجرین کی مشکل آسان کرگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں