پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سرکاری اسپتال میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے جنوبی صوبے یُن آن کے ایک ہسپتال میں چاقو کے وار کرکے 10 سے زائد افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔

چینی خبر رساں ادارے شن ہوا کے مطابق حملہ چاقو سے اور یُن آن کے ضلع جاوٹنگ کی تحصیل جن شیاونگ کے سرکاری ہسپتال میں کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملے میں 10 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

تاہم یُن آن کے ہمسایہ صوبے گیوجو سے نشریات دینے والے ٹیلی ویژن چینل ‘گیو زو’ نے حملے میں 23 افراد کے زخمی ہونے کا بھی اعلان کیا۔

اس سے قبل بھارت کی ریاست کرناٹک میں امتحانی نتائج کے معاملے پر ماں اور بیٹی ایک دوسرے پر تیز دھار چاقو سے حملہ آور ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز پری یونیورسٹی کورس کے نتائج کے معاملے پر 19 سالہ ساہتی اور اس کی والدہ 60 سالہ پدمجا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

دراصل پدمجا اپنی بیٹی کے امتحانی نتائج سے مطمئن نہیں تھیں اور دونوں میں اس معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ پیر کی شام 7 بجے کے قریب ماں بیٹی میں جھگڑا ہوا تو بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

اسی اثنا میں ساہتی اور پدمجا نے چاقو سے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ ماں کے پے در پے وار سے ساہتی شدید زخمی ہونے کے باعث گھر میں ہلاک ہوئی جبکہ اس کی والدہ کو گہرے زخم آئے۔

بحر ہند میں کشتی اُلٹنے سے 5 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

پولیس معاملے کا علم ہونے پر گھر پہنچی اور ساہتی کی لاش اور پدمجا کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں ماں بیٹی اکیلی رہتی تھیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر چاقو سے حملہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں